جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا کی عدالت نے چھ ہفتوں کے ٹرائل کے بعد جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ 50 ملین ڈالر ہرجانے کے کیس میں جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔

 جیوری نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔اس کے علاوہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈپ پر بھی کیے گئے ہتک عزت کیس میں جیوری نے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر ایمبر ہرڈ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد ہرڈ نے اداکار کے خلاف 100 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کردیا تھااس کیس میں دونوں اداکار ہی جیتے ہیں لیکن جونی ڈیپ کی جیت اس لیے زیادہ ہے کہ انہیں 15 ملین ڈالر ملے ہیں جب کہ امبر ہرڈ کو صرف دو ملین ڈالر دیے گئے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اداکارہ کو اپنے سابق شوہر کو 13 ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

جیوری نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر عائد کیے گئے الزامات جھوٹے اور اداکار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے تھے۔ جیوری نے جونی ڈیپ کا دعویٰ قبول کرتے ہوئے انہیں 10 ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر اور پانچ ملین ڈالر امبر ہرڈ کو سزا کے طور پر دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔

جیوری نے یہ بھی قرار دیا کہ امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر جو الزامات عائد کیے گئے تھے وہ مکمل طور پر ثابت نہیں ہوسکے ۔ جیوری کے مطابق جونی ڈیپ نے اپنے وکیل کے ذریعے امبر ہرڈ کی ہتکِ عزت کی ہے اس لیے اداکارہ کو دو ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کیے جائیں گے۔ جیوری نے سزا کے طور پر کوئی بھی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا ۔

Comments are closed.