نیپرا نے بجلی 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

 اسلام آباد:نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 16روپے 91 پیسے بڑھ کر24روپے 82پیسے فی یونٹ ہوگیا۔

نیپرا نے بجلی کے اوسط ٹیرف میں اضافے کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی، کپیسٹی پیمنٹ اورعالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ٹرانسمشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کی حد بھی 13.46 فیصد سے کم کر کے 11.70 فیصد کر دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کااطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

Comments are closed.