نیب ڈائریکٹرز اور اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں

 اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی نے نیب کے تمام ڈائریکٹرز اور ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ چئیرمین پی اے سی نے ہدایت کی ہے کہ افسران کو بھی وہی پرفارما بھیجیں جو ملزم کو بھیجا جاتا ہے تاکہ انہیں سیاستدانوں اور تاجروں کی اذیت کا اندازہ ہو۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ نیب حکام کا تحفہ قبول کرنا بھی کرپشن ہے، نیب افسران ایک ماہ میں زیر استعمال گاڑیوں اور مراعات سمیت اثاثوں کی تفصیل جمع کرائیں۔

 چیئرمین نیب کاکہنا تھاکہ نیب کبھی کیس ثابت نہ کرنے پرمعافی نہیں مانگتا، کیا نیب نے کسی ایماندار افسر یا سیاستدان کو شکریہ کا خط لکھا ہے ۔قائمقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے بتایا کہ کیس ختم کرنے کے لیے ریجنل ڈائریکٹر کی تجویز کو قانونی ونگ دیکھتا ہے اور ایگزیکٹیو بورڈ چیئرمین نیب کی مشاورت سے اس پر حتمی فیصلہ کرتا ہے۔

Comments are closed.