مظفر آباد: پلواما حملے کے بعد بھارت کی طرف سے معطل کی گئی سری نگر، مظفرآباد اور راولاکوٹ، پونچھ بس سروس ایک ہفتے کے بعد بحال ہوگئی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند بس سروس کی بحالی کے بعد دونوں کراسنگ پوائنٹ سے 31 مسافر آزاد اور مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں جبکہ انٹرا کشمیر بس سروس کی بحالی کے بعد کل دونوں کراسنگ پوائنٹ سے دوطرفہ تجارت بھی معمول کے مطابق ہوگی۔ دوطرفہ تجارت کے لئے کنٹرول لائن کے آر پار مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کے بعد لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بس سروس معطل کردی گئی تھی۔
Comments are closed.