پاکستان نے دوسرا ون ڈے بھی جیت لیا: سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 0-2 کی برتری

ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے اس طرح تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 155 رنز پر بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے کھیل کا آغاز کیا ،فخر زمان 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ان کی جگہ کپتان بابر اعظم کھیلنے آئے اور انہوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ قائم کی تاہم امام الحق 72 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 77، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 15، محمد حارث 6، محمد نواز 3، شاداب خان اورخوشدل خان نے 22،22 رنز بنائے۔

میچ میں محمد وسیم نے 17 اور شاہین آفریدی نے 15 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی قومی ٹیم نے مقرررہ اوورز میں 275 رنز بنائے تھے۔

محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.