پاک بھارت جاری تنازع کے خاتمے کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر امریکا نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے، امید ہے دونوں ممالک کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایسی حوصلہ افزا خبریں بھی آرہی ہیں جن سے دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے۔ صورت حال میں بہتری کے لیے پُر امید ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری تصفیے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ امریکی خواہش خطے میں قیام امن کی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کو خطے کے امن کے لیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔

Comments are closed.