پٹرولیم مصنوعات 9روپے 44 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 44 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہو گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

Comments are closed.