اسلام آباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کے باوجود بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔
صدر ریاست کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج تتہ پانی، چھمب، سماہنی، چکوٹھی و دیگر علاقوں میں مسلسل بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے سول آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔جس سے معصوم شہری شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد ایل او سی کے قریبی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
LOC is ablaze. Nakyal, Khoi Ratta, Tata Pani, Battal, Pandu, Samahni – all hit. Scores martyred or seriously injured. Hundreds fleeing homes. India's militaristic frenzy not dying down despite Pakistan's goodwill gesture. Salute to valiant armed forces repulsing attacks.
— Masood Khan (@Masood__Khan) March 2, 2019
انہوں نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کے تحت پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کے باوجود بھارتی جنگی جنون ختم نہیں ہو رہا۔
صدر آزاد کشمیر نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو موثر انداز میں جواب دینے اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنانے پر سلام پیش کیا ہے۔
Comments are closed.