اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے برطانوی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان نےپلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال سے برطانوی وزیر اعظم کو آگاہ کیا، برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے نے بھارتی پائلٹ رہا کرنے کے فیصلے کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کی جانب سے اس فیصلے کوسراہتی ہے، تھریسامے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے، کشیدگی ختم کے معاملے پر برطانیہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، برطانوی وزیراعظم نے بھی عمران خان کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی۔
Comments are closed.