اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ نوبل انعام کے حقدار نہیں، نوبل امن انعام کا حقدار وہ ہو گا جو مسئلہ کشمیر حل کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو نوبل انعام کے حق دار نہیں سمجھتے بلکہ نوبل پرائز کا وہ حق دار ہوگا جو مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی برصغیر میں انسانی ترقی، امن کی راہ ہموار ہو گی۔
Comments are closed.