ایئرچیف مارشل مجاہد انور کا فارورڈ آپریشنل ایئربیسز کا دورہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورنے فارورڈ آپریشنل ایئربیسز کا دورہ کیا ہے، ائیرچیف نے جوانوں اور افسران سے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ قوم کی توقعات  پر پورا اترنے پر اللہ  تعالی کے حضور سر بسجود ہیں۔

  دورے کے دوران پاک  فضائیہ  کے  جوانوں  اور  افسران  سے  خطاب کرتے ہوئے   ائیر چیف مجاہد  انور خان نے کہاکہ مادر وطن کے دفاع پر پوری قوم  کو پاک فضائیہ پر  ناز ہے ۔خدا کے سامنے سجدہ ریز ہیں جس نے ہمیں  سرخروکیا اور ہم   قوم کی امیدوں پر  پورا  اترے ۔ ائیر چیف نے کہاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ایئرچیف مارشل  نے ایئربیسز پر تعینات پاک  فضا ئیہ  کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو  بھی سراہا۔

Comments are closed.