شہید کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں شہید نوجوان اشفاق مجید میر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوپورہ، زینہ گیر، رفیع آباد اور ہندوارہ سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کے سبب نوجوان کی نماز جنازہ دو مرتبہ ادا کی گئی۔

شرکاء نے شہید کی میت کو دفنانے کے لئے لے جاتے ہوئے پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، شہید نوجوان کو سوپور کے علاقے  براٹھ کلاں میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اشفاق مجید میر کو بھارتی فوجیوں نے دو اور نوجوانوں کے ہمراہ ہندوارہ کے علاقے باباگنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ اسی علاقے میں 60 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران ایک حملے میں بھارتی فوجیوں کے پانچ اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments are closed.