کوئٹہ : زیارت میں خلیفت کے پہاڑوں کے قریب کھوسٹ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز نے ریکوری آپریشن میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا۔ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے 5 دہشتگرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گھیرے میں آنے پردہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ گزشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر کی بازیابی اور باقی بچ جانے والے دہشتگردوں کو پکڑنے کےلیے آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر کی بازیابی اور دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.