اسلام آباد : حکومت نے طیبہ گل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیبہ گل کو اغوا کرکے اٹھارہ روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا، تمام ثبوت حاصل کرلیے ہیں، وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، انکوائری کمیشن آزاد اور شفاف ہوگا، کمیشن کی رائے کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے، کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے کا خیر مقدم کیا اور فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ۔کمیٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تجاویز مرتب کرے گی۔ آرٹیکل چھ سمیت فیصلے میں اٹھائے گئے تمام نکات پر تجاویز دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بھی ہوگی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کابینہ نے حالیہ بارشوں کے دروان امدادی سرگرمیوں پر تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments are closed.