سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان، یاسر شاہ کی واپسی

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ فواد عالم کو سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

یاسر شاہ اور محمد نواز بھی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے، گال ٹیسٹ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی فائنل الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حسن علی، امام الحق ، محمد نواز، نسیم شاہ اور سلمان علی آغا بھی حتمی ٹیم کا حصہ ہیں۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور تجربہ کار یاسر شاہ بھی گال ٹیسٹ کے حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں موجود ہے جہاں پہلا ٹیسٹ 16 جولائی کو شروع ہوگا۔

Comments are closed.