’’غلطی ہو تو واپس ہو جائیں‘‘ جنرلز اور لیڈرز کے لیے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے،عمران خان

جنرل اور لیڈر کے لئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے ، غلطیاں ہو سکتی ہیں ، آپ سے بھی ہوئی ہیں، آپ اب واپس آجائیں، ہم کمزور فوج کے متحمل نہیں ہو سکتے فوج ہمارا اثاثہ ہے، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم مجھے 3 سال عدالت سے ریلیف نہیں ملا۔

اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں ایوب خان کے دور میں بڑا ہوا، ہم نے کبھی جمہوریت نہیں دیکھی تھی، اگر عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو ہم کبھی تباہ نہیں ہوں گے، میں 18سال کی عمر میں برطانیہ گیا وہاں جمہوریت دیکھی، مغربی ممالک میں جمہوریت مستحکم ہے، پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے، برطانیہ میں قانون کی بالادستی ہے جس کی وجہ سے جمہوریت مضبوط ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کے لیے بھیجا ہے، برطانیہ میں کسی کی کردار کشی کرنے پر سخت قوانین ہیں، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک تباہ ہوا، یورپ میں آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے، یورپ میں کسی کی کردار کشی نہیں کی جا سکتی، خوشحال اور غریب معاشرے میں صرف قانون کا فرق ہے، جس معاشرے میں انصاف ہو وہ کامیاب ہوتا ہے، میں نے کبھی بھی جمہوریت نہیں دیکھی تھی، میں 18 سال کی عمر میں برطانیہ گیا تو جمہوریت دیکھی ، سارے آمروں نے خود کو قانون کے اوپر رکھ دیا ، عمران خان نے کہا کہ اداروں کو کمزور کیا، آمروں نے ملکی اداروں کو کمزور دیا، جب آمر جمہوری بننے کی کوشش کرتا ہے تو میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے، عدلیہ بحالی تحریک چلی تو پرویز مشرف نے میڈیا کو کنٹرول کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ دونوں خاندان کرپشن میں پکڑے گئے، جس معاشرے میں قانون اور انصاف ہے وہ خاموش ہے، پرویز مشرف نے اقدتار سنھبالا تو لوگ خوش تھے۔ دو خاندانوں کے دورمیں رول آف لاء کیوں نہیں آیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے جتنی مجھ پر تنقید کی گئی کسی اور پر نیں کی گئی۔ بحیثیت وزیراعظم مجھے تین سال عدالت سے ریلیف نہیں ملا۔ میڈیا کو پیسے کھلانے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ میں وزیراعظم بنا تو مجھے میڈیا سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ میرے وزیروں کے خلاف ٹیکس چوری کی فیک نیوز چلائی گئیں، بطور وزیراعظم میری ہدایت تھی کسی صحافی کو نہیں اٹھانا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل اور لیڈر کے لئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے ، غلطیاں ہو سکتی ہیں ، آپ سے بھی ہوئی ہیں، آپ اب واپس آجائیں، ہم کمزور فوج کے متحمل نہیں ہو سکتے فوج ہمارا اثاثہ ہے

Comments are closed.