اس سے آگے ایک ہی راستہ،فوری صاف اورشفاف الیکشن،عمران خان

قوم کو مبارکباد،بس نام رہے گا اللہ کا، جو غائب بھی ہے حاضر بھی، جو منظر بھی ہے ناظر بھی،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں ایک بار پھر فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں تاریخ فتح حاصل کرنے پر عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آگے ایک ہی راستہ ہے فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

عمران خان نے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔جس پر معروف شاعر فیض احمد فیض کی غزل ’ہم دیکھیں گے‘ کے چند اشعار درج ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ بس نام رہے گا اللہ کا، جو غائب بھی ہے حاضر بھی، جو منظر بھی ہے ناظر بھی۔

Comments are closed.