بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ اور جنوبی آفریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا ۔ بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ جنوبی آفریقہ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

بین اسٹوکس کو دو مہینے قبل ایئن مارگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

بین اسٹوکس نے انگلینڈ کو ورلڈکپ 2019 جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور فائنل میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

Comments are closed.