اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، اتحادی جماعتوں کا فیصلہ

عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتیں عمران خان کے بیانئے کا جواب دیں گی۔سیاست میں اداروں کو گھسیٹنا غیر جمہوری عمل ہے، اتحادی جماعتیں

اسلام آباد : پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مدت کرنے پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات ہارنے کے بعد پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادیوں کی لاہور میں بیٹھک ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اتحادیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد صورتحال کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت برقرار رکھنے کیلئے آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ قبل از وقت انتخابات نہ کرانے سے متعلق تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عمران خان کی جانب سے اداروں پر تنقید کی مزمت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، انتخابات عمران خان کے دباو پر نہیں اتحادیوں کے فیصلے پر ہوں گے۔ شرکا نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتیں عمران خان کے بیانئے کا جواب دیں گی۔سیاست میں اداروں کو گھسیٹنا غیر جمہوری عمل ہے۔ان حالات میں نئے انتخابات اتحادیوں کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔

Comments are closed.