اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینو اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ملک بھر میں منی لانڈرنگ کے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں، وزیراعظم آفس کی ہدایت پر یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات کے سلسلے میں کیا گیا۔
ایف بی آر نے خط میں لکھا ہےکہ منی لانڈرنگ کے تمام زیر التوا کیسز کی تفصیلات بتائی جائیں، اگر کسی کیس میں عدالت کا حکم امتناع ہو تو بھی آگاہ کریں، یہ بھی بتایا جائے کہ حکم امتناع سپریم کورٹ نے دیا ہے یا ہائیکورٹ نے اور سٹے آرڈر ڈیوٹی یا ٹیکس کی کتنی رقم پر دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.