دوست ملک 1 ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ کرےگا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دوست ملک ایک ارب ڈالر سے زائد کی آئل فنانسنگ کرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ سال میں 80 ارب روپے کی درآمدات ہوئیں۔گزشتہ ماہ 74 لاکھ ڈالرزکی درآمدات ہوئیں۔ گزشتہ 3 ماہ میں کوشش رہی کہ درآمدات کو کم کریں۔درآمدات زیادہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ روپے پر دبائوزیادہ رہا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک دوست ملک ایک ارب 20 لاکھ ڈالرزکی آئل فنانسنگ کرے گا۔ گاڑیوں۔موبائل فونزکی درآمد پر پابندی سے فائدہ ہوا۔آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے۔اس میں کوئی خلل نہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ورلڈ بینک سے بھی پیسے آجائیں گے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ ہو گئے ہیں۔ہم نے دو ماہ میں درآمدات میں کمی کرنے کی کوشش کی۔ درآمدات میں کچھ پابندیوں سے فائدہ ہوا ہے۔ جولائی میں 2.609 ملین درآمدات پر خرچ ہوئے۔معیشت اچھی چل رہی ہے۔آج ملک میں 60 دن کا ڈیزل موجود ہے۔ڈالر سب کرنسیوں سے بڑھ گیا ہے۔سرمایہ کار ڈالر کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتا ہے۔ روپیہ کی قدر میں کمی کی وجہ سیاسی ہلچل بھی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں استحکام کے ساتھ مزید سرمایہ کاری ملک میں آئے گی۔گندم اور چینی کی فصل رواں سال بہتر ہوئی ہے اور یوریا کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے 2 لاکھ ٹن درآمد کرنے کی اجازت دی۔ 5 لاکھ ٹن گندم پہلے خریدی تھی اور آج 3 لاکھ ٹن مزید لینے کی اجازت دے دی۔

Comments are closed.