سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے
سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات اگست کے تیسرے ہفتے میں منعقد کرانے پر غور کیا جارہا ہے
اسلام آباد : سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ ممکنہ بارشوں اور محرم الحرام کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا جبکہ محرم الحرام اور موسم کی صورت حال کے باعث این اے 245 کراچی کا الیکشن بھی ملتوی کر دیا گیا جو اب 21 اگست 2022 کو ہوگی ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی رپورٹ، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا ہے
Comments are closed.