بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی ہونیکا امکان،کراچی والے بھی تیارہوجائیں

اسلام آباد : نیپرا سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کریگا، کے الیکٹرک کےلیے بجلی 11 روپے 30 پیسے مہنگی ہوسکتی ہے

بجلی صارفین کے لئے بری خبر۔سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجنسٹمنت کی مد میں بجلی 9 روپے 90 پیسے ۔مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں درخواست دائر کردی۔نیپرا درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کریگا۔

سی پی پی اے نے نیپرامیں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جون کے مہینے میں فیول مہنگے دام خریدا گیا ہے۔گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔پیدا شدہ بجلی کی لات 213 ارب روپے رہی۔گزشتہ تاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36 روپے 20 پیسے رہی۔

کوئلے سے 20روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 8 روپے92 پیسے میں بجلی پیدا ہوئی۔ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 38 پیسے فی یونٹ رہی۔ ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔42 پسئے فی یونٹ پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

دوسری جانب کراچی کے بجلی صارفین ایک بار پھر بڑے اضافے کیلئے ہوجائیں تیارہوجائیں۔کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جون کے مہینے میں بجلی مہنگے داموں پیدا کی گئی ہے۔اس لئے بجلی 11 روپے 39 پئسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔۔۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 28جون کو سماعت کریگا۔

Comments are closed.