بی جے پی کے ترجمان کے خلاف قتل کی سازش، ٹی ایل پی کے کارکن بھارت میں گرفتار
بھارت کی ریاست راجستھان کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے 24 سالہ پاکستانی شخص رضوان اشرف رضوی کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ٹی ایل پی کا رکن ہے، بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو اس کے گستاخانہ بیانات پر قتل کرنے کی سازش رچ رہا تھا۔
بھارت: بھارتی ریاست راجستھان کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ایک 24 سالہ رضوان اشرف رضوی کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر تحریک لبیک پاکستان کا رکن ہے، رضوان اشرف رضوی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان کو قتل کرنے کی سازش رچ رہا تھا
بھارت میڈیا کے مطابق 24 سالہ رضوان اشرف کو 16 اور 17 جولائی کی درمیانی رات گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کے بیگ سے دو چاقو، مذہبی کتابیں، خوراک اور کپڑے برآمد ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ رضوان اشرف رضوی کو ہندوملکوٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، جہاں ابتدائی رپورٹ درج کی گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ رضوان اشرف رضوی پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے اور ہندوملکوٹ کی سرحد سے چوری چھپے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ انہیں گزشتہ سال لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت مل گئی تھی۔
واضح رہے بھارتی جنتہ پارٹی کی ترجمان نوپور شرما نے گزشتہ مہینے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد دنیا بھر کے اسلامی ممالک کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔
Comments are closed.