شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے

شاہین آفریدی گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے

کولمبو : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹرز نے شاہین آفریدی کو ہفتے کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی آئندہ ماہ ایشیا کپ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

Comments are closed.