مسلم لیگ ن بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔ مسلم لیگ ن اس سے بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولے ہیں اور اب کھیل کے اصول سب کے لیے یکساں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اس سے بہتر طریقے سے کھیلنا جانتی ہے۔

اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ارکان کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔ عمران خان کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے اور اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی گوگی، پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔ 2018 میں پنجاب کے عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تھا۔ مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔

Comments are closed.