مسلم لیگ ق کے کسی بھی رکن کو چودھری شجاعت کا خط ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے پہلے نہیں ملا، بڑا دعویٰ

لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا خط کسی بھی ق لیگی رکن کو نہیں ملا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ ق کے ارکان کو ووٹنگ سے پہلے چوہدری شجاعت حسین کا خط موصول نہیں ہوا، مسلم لیگ ق کے ارکان کو ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے خط کے بارے میں پتا چلا۔ اس حوالے سے ق لیگ کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں ووٹنگ سے پہلے اس خط کے بارے میں کچھ پتا نہیں تھا۔
چودھری شجاعت نے اپنے خط میں مسلم لیگ ق کے ارکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں۔ ان کے اسی خط کی بنا پر ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ق کے ارکان کے چودھری پرویز الہٰی کے حق میں ڈالے گئے تمام 10 ووٹ مسترد کردیے تھے۔

Comments are closed.