عدالت رات کوپھرکھل گئی،186 ارکان پٹیشن لے کر پہنچ گئے
عمران خان کی ہدایت پربابراعوان اور قانونی ٹیم نے پٹیشن تیار کی،ڈپٹی سپیکر غدار ہے،توہین عدالت کی:پرویزالہیٰ،عوام کے مینڈیٹ پرشبخون مارا گیا، یاسمین راشد
لاہور : پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔جس کے بعد تمام 186 ارکان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔جہاں چوہدری پرویزالہٰی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب بھی کیا۔پٹیشن وصول کرنے کےلیے سپریم کورٹ رجسٹری کے عملے کو فوری عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔جس کے بعد عدالت کھل گئی۔
عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان اور قانونی ٹیم نے پٹیشن دائر کی۔
سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے جو رولنگ دی اس پر توہین عدالت لگنی چاہیے۔ڈپٹی اسپیکر نے آج بھی اسمبلی میں پولیس بلائی تھی۔وہ غدار ہے۔چوہدری شجاعت کی ابھی بات چھوڑیں ابھی ڈپٹی اسپیکر کی بات کریں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہوسکتے ہیں۔186 ارکان دستک دے رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے دروازے کھولے جائیں۔ظلم ہوا ہے پنجاب کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
Comments are closed.