سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا گیا، مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آئے روز گرتی لاشیں عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہیں، طاقتیں سب سے بڑے دہشت گرد بھارت کا ہاتھ روکیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ کے گاؤں کرال گند میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔ قابض فورسز نے رات کے اندھیرے میں گاؤں کا محاصرہ کر کے کاروائی کی۔کشمیریوں نے ظالمانہ کاروائی پربھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
ادھر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت سازش کےتحت کشمیریوں کی نسل کشل کررہا ہے، معصوم کشمیریوں کی آئے روز گرتی لاشیں عالمی برادری کا ضمیرجھنجھوڑ رہی ہیں۔ مشال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے عالمی طاقتیں سب سے بڑے دہشت گرد بھارت کا ہاتھ روکیں۔
Comments are closed.