پنجاب میں گورنرراج لگانے کی دھمکی،سمری تیارکررہے ہیں، رانا ثنا اللہ
عدلیہ کی تریسٹھ اے کی تشریح عدلیہ زیادہ عرصہ تک نہیں رہے گی،عمران خان کی کرپشن کے حوالے ہیں کہ سرشرم سے جھک جائے گا،اسلام آباد پرچڑھائی پرپولیس نہ روک سکی توہم خود روکیں گے، رانا ثنااللہ
اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں گورنرراج لگانے کی دھمکی دے دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی سمری کی تیاری شروع کردی ہے۔ عدلیہ کی تریسٹھ اے کی تشریح عدلیہ زیادہ عرصہ تک نہیں رہے گی۔ عمران خان کی کرپشن کے حوالے ہیں کہ سرشرم سے جھک جائے گا۔اسلام آباد پرچڑھائی پرپولیس نہ روک سکی توہم خود روکیں گے۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خط سے متعلق بات کرتےہوئے کہا کہ خط کے مندرجات لمحہ فکریہ ہیں۔یہ فضا معتبراداروں میں ہے توہم تباہی دہانے پرجارہے ہیں۔عدلیہ کی تریسٹھ اے کی تشریح عدلیہ زیادہ عرصہ تک نہیں رہے گی۔پارلیمنٹ کے علاوہ کسی ادارے کوآئین میں ترمیم کا اختیارنہیں دیںگے۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان کی کرپشن کے ایسے حوالے نظرآرہے ہیں کہ سرشرم سے جھک جائے گا۔حکومت کو حد کا تعین کرنے والے بیوقوف ہیں۔پنجاب میں گورنرراج کی سمری پرکام شروع کردیا ہے
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ن لیگ انتخابات کیلے جارہی تھی۔تاہم اتحادیوں نے موجود حالات میں الیکشن کی طرف نہ جانے کا مشورہ دیا۔ڈالر سیاسی عدم استحکام کے باعث غیرمستحکم ہورہا ہے۔
Comments are closed.