ادارے سے گلہ نہیں،اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے، مولانا فضل الرحمن

ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمیں بوس کرکے یہ جنگ جیت چکے ہیں،اب پنجاب حکومت کی خیر منائو جو چند دن کی مہمان ہے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد : سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے۔ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمیں بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اب پنجاب حکومت کی خیر منائو جو چند دن کی مہمان ہے۔تم نے امریکہ کی سپورٹ اور اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم اس سیاست کو دفن کردیں گے۔اس سیاست کو چلنے نہیں دینگے۔ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمیں بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں۔اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے کہ تحقیقات کرکے استعفوں کو قبول کریں۔یہ سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے کہ وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں۔

Comments are closed.