سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی میں لیگی رہنماؤں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی میں مسلم لیگ ن کے رہنما پہلی بار پیش ہوئے۔ لیگی رہنماوں خواجہ آصف،رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید نے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروادئیے۔ جے آئی ٹی نے شہبازشریف کا تحریری بیان مسترد کرتے ہوئے خود پیش ہونے کی  ہدایت کر دی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، مسلم نون کے رہنما پہلی بارجے آئی  ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ اے آئی ٹی ممبران نے خواجہ آصف،رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید  سے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق سوالات  کیے۔ شہبازشریف کے وکیل نے ان کا تحریری بیان جمع کرواتے ہوئے جے آئی   ٹی کے سامنے موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف بیمار ہیں، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ جے  آئی ٹی نے کہا کہ جب طبعیت ٹھیک ہو آجائیں، شہبازشریف کوخود پیش ہونا ہو گا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے  گفتگو میں لیگی رہنما راناء  ثناء اللہ نے کہاکہ جے آئی ٹی کی تشکیل خلاف  قانون اورسیاسی انتقام ہے۔ ان کاکہناتھا کہ کوئی جرم نہیں کیا۔ ان پرلگائے گئے تمام الزامات بےبنیاد ہیں۔

Comments are closed.