لاہور: سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے پیر کو ملاقات کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت داخلہ پنجاب کو باضابطہ درخواست دی تھی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اجازت مانگی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کو میاں محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج ہی نوازشریف سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم کی خرابی صحت اور علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
Comments are closed.