نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا
میں مزید جوان نہیں ہوسکتا، سخت ٹریننگ اور اس کے ساتھ ساتھ انجری کے مسائل بھی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ ہے، کولن ڈی گرینڈہوم
آکلینڈ : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔
نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیرباد کر دیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل راونڈر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
کولن ڈی گرینڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنی فٹنس اور فیملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ میں مزید جوان نہیں ہوسکتا۔ سخت ٹریننگ اور اس کے ساتھ ساتھ انجری کے مسائل بھی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب وہ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔
Just in: New Zealand cricketer Colin de Grandhomme has announced his retirement from international cricket pic.twitter.com/tGgaWE5fcl
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 31, 2022
کولن ڈی گرینڈہوم نے بطور آل راونڈر نیوزی لینڈ کی طرف سے تینوں فارمیٹ میں ایک سو سے زائد میچز کھیلے۔
Comments are closed.