اسلام آباد:نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں خرابی کیوں پیدا ہوئی؟ واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ کوزارت آبی وسائل کے مطابق تحقیقات سے معلوم کیا جائے گا کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کاڈیزائن خراب تھا یا ٹنل بیٹھنے کی وجہ غیر معیاری تعمیرات تھیں۔ تحقیقات کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا یے جس کیلئے وزارت آبی وسائل نےبین الاقوامی تحقیقاتی کمپنیوں سے رابطہ کرلیاہے۔غیر جانبدار انٹرنیشنل ماہرین کی تحقیقات کے بعد ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔
نیلم جہلم پلانٹ 7 جولائی سے بند ہے جس سے 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار معطل ہے۔ دوسری جانب حالیہ سیلاب سے مہمند ڈیم کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات بھی واپڈا کو سونپ دی گئیں ہیں ، تاہم واپڈا نے بھی مہمند ڈیم کی تحقیقات تھرڈ پارٹی سے کرانے کی تجویز دی ہے۔
Comments are closed.