اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتا رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتا رہے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم کو بتایاکہ کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنےکیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتا رہے گا۔ مسلح افواج نے دشمن کی جانب سے جارحیت کی کوشش کو بھرپورانداز سے ناکام بنایا۔۔قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔
Comments are closed.