اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ وفاقی حکومت اہم ملکی معاملات میں صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ سمیت کونسل کے دیگراراکین نے شریک ہوئے۔ اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں قومی صفائی مہم، سیکنڈ ہینڈ ٹریکٹر کی درآمد، ایل این جی کی درآمد، پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کومختلف تجاویز اورمسائل سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو اہم ملکی معاملات میں ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو یقین دلایا کہ وہ اٹھارویں ترمیم سے بھی آگے جانا اورصوبوں کو مزید خود مختار بنانا چاہتے ہیں، وسائل کی شفاف تقسیم اورنچلی سطح تک منتقلی ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں میں مضبوط رابطوں سے ملک ترقی کرے گا۔
Comments are closed.