ایشیا کپ: میچوں پر آن لائن جوا کرانے والے بکی گرفتار

ملزم اپنے موبائل پر مخلتف اپلیکیشنز کے ذریعے انٹرنیشنل اور نیشنل گاہگوں کے ساتھ کرکٹ میچوں پر آن لائن جواء کروا رہا تھا۔

ایشیا کپ کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا کرانے والے بکی کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی پولیس نے ملزم کے قبضے سے جوا میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکی معظم حسین کو گرفتار کیا۔

ملزم اپنے موبائل پر مخلتف اپلیکیشنز کے ذریعے انٹرنیشنل اور نیشنل گاہگوں کے ساتھ کرکٹ میچوں پر آن لائن جواء کروا رہا تھا۔

Comments are closed.