اسلام آباد: الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلی کے 3حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔ کراچی کے حلقے این اے 246 کے انتخابات کا شیڈول عدالتی احکامات کے باعث جاری نہیں کیا گیا۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کے جن حلقوں کے لیے انتخابات کا شیڈول جاری کیاگیاہے کہ ا ن میں این اے 157 ملتان، ، این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ،این اے 31 پشاور ،این اے 45 کرم،این اے108 فیصل آباد،این اے 118 ننکانہ صاحب،این اے 237 کراچی ،این اے 239کراچی ، ، پی پی 209 خانیوال، پی پی 139 شیخوپورہ اورپی پی 241 بہاولنگر شامل ہیں۔ این اے 246 کراچی سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے استعفی ٰ دیا ہی نہیں، اس پر عدالت نے ان کی نشست پر ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیاتھا۔ اس سے قبل ان 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات 11 اور25 ستمبر کو شیڈول تھے جو سیلاب اور سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی پر موخر کر دئیے گئے تھے ۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23اکتوبر کو ہوگی ،حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے طلب کی گئی ہے تاکہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیاجا سکے ۔
Comments are closed.