راولپنڈی: 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی سلوگن اور نغمے کے پرومو کا اجرا کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہوں گے ، آذربائیجان ، بحرین ، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے ، ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے ۔
PakDayParade. PM Malaysia Dr Mahathir bin Mohamad will be the Guest of Honour. Guests include Def Minister Azerbaijan, COAS Bahrain & govt officials from Oman. Various contingents from Azerbaijan,Bahrain,China, KSA, Sri Lanka & Turkey will participate in Parade.#PakDayParade2019 pic.twitter.com/MCY89ZfCQq
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 13, 2019
آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ تقریب میں شریک ہوں گے، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں موجود ہوں گے۔
Comments are closed.