اسلام آباد میں مزید 96 افراد ڈینگی کا شکار، مجموعی تعداد 1657 ہوگئی
دیہات میں کیسز کی تعداد 53 جبکہ شہری علاقوں میں 43 ہے۔ رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں ایک ہزار 7 جبکہ شہری علاقے میں 650 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈی ایچ او اسلام آباد
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 96 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 1657 تک پہنچ گئی۔ اب تک 5 افراد وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ایک روز میں ڈینگی کے مزید 96 کیسز سامنے آئے ہیں۔ دیہات میں کیسز کی تعداد 53 جبکہ شہری علاقوں میں 43 ہے۔ رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں ایک ہزار 7 جبکہ شہری علاقے میں 650 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 23، پولی کلینک میں 3، ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 5 مریض داخل ہوئے۔ نجی لیبارٹریز سے 51 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 5 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.