اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان نے معاشی ترقی کے مواقع ضائع کئے، خطے کی معاشی ترقی کیلئے امن ضروری ہے۔ وزیرخزانہ اسدعمر کہتے ہیں ٹیکس چوری روکنے اور بہتر گورننس کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں بزنس لیڈرز سمٹ کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ادوار کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ دہشت گردی بھی ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ معاشی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خطے میں امن کو ناگزیر قرار دیا ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نےکہا ہم تاجروں سےبھی ٹیکس لیں گے ، ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ، سرکاری اداروں کو سیاست سے پاک کر رہے ہیں ۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا گذشتہ دس سال کے دوران ملکی صنعتیں بند ہوئیں اور درآمدات بڑھ گئیں، مقامی صنعتوں کی بحالی کیلئےمیڈ ان پاکستان کو فروغ دینا ہوگا۔
Comments are closed.