چھٹا ٹی ٹونٹی:انگلینڈ نے پاکستان کوہرا دیا،سیریز3-3 سے برابر

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،فائنل میں ٹاکرا ہوگا

چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین تین سے برابر کر دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کے سلامی بیٹرز نے پاکستانی بولرز کو گراونڈ کے چاروں اطراف چوکے،چھکے لگائے اور تین اوورز میں ففٹی جڑ دی۔مہمان ٹیم کے فلپ سالٹ نے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ان کی جارحانہ اننگز میں 3 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ایلکس ہیلز نے 27، ڈیوڈ مالان اور بین ڈیکٹ نے 26، 26 رنز کی باری کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار احمد نے 31 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور ویلی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Comments are closed.