دہشتگردحملوں کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا درہ نیوزی لینڈمنسوخ

کرائسٹ چرچ؛ نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق شہر کی دومساجد میں دہشتگردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا، دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا کیویز اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ اور آخری میچ کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونا تھا۔

جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 49 نمازی شہید جبکہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے، ان حملوں میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی بال بال بچ گئے تھے۔

Comments are closed.