اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانتوں کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا ہے۔
نیب کی اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، سپریم کورٹ نیب مقدمات میں ضمانت کا معیار مقرر کر چکی ہے،لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی معیار کے برعکس فیصلہ دیا، شہباز شریف اور فواد حسن فواد کیس میں مرکزی ملزمان ہیں، عدالت ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانت پہلے ہی چیلنج کر رکھی ہے۔
Comments are closed.