حکومت کا سود کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں واپس لینے کا اعلان

اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے  کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے،وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیا گفتگو

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے  کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔وفاقی شریعت کورٹ نےفیصلہ دیاتھا کہ معیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر  تفصیل سے بات ہوئی اور گورنراسٹیٹ بینک سےروڈمیپ ڈسکس کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔

Comments are closed.