تھرکول پاور پراجیکٹ سے330 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل

کراچی:  تھر میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا خواب پورا ہوگیا، 330 میگاواٹ بجلی قومی گریڈ میں شامل کردی گئی۔

تاریخ رقم کردی گئی، تھر کوئلے سے آخر کار  بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، اور بجلی کامیابی سے نیشنل گرڈ میں بھی پمپ کردی گئی۔ جس سے قوم کا تھرکے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اور چینی کمپنی کے اشتراک سے اس وقت تھر کوئلے سے 330 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،، جبکہ دوسرا 330 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ جون 2019 میں کام کرنا شروع کردے گا ،، اس طرح آئند برس تک تھر کوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، تھرسے بجلی کی پیداوار کے لئے سالانہ 35 لاکھ ٹن کوئلہ نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر سے بجلی کو پیدا کیا گیا ہے۔ تھر میں 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر نے ملک کے انرجی کے منظرنامے کو یکسر تبدیل کردیا ہے جو پاکستان میں توانائی کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے بجلی کی پیداوار کیلئے غیر ملکی ایندھن پر پاکستان کے انحصار کو ختم کردے گا۔

Comments are closed.