سیمی فائنل میں شرمناک شکست، بھارتی اسکواڈ میں سینیئرز کی چھانٹی کا فیصلہ
ایشون نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا اپنا آخری میچ کھیلا اور دنیش کارتک کو بھی اسکواڈ سے نکالا جائے گا۔بورڈ نے روہت شرما اور کوہلی کے مستقبل کا فیصلہ ان پر ہی چھوڑ دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں چھانٹی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
گزشتہ روز سیمی فائنل میں انگلش ٹیم نے بھارت کو شرمناک شکست دی اور 10 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا۔
سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی مداح بھی ٹیم کی کارکردگی پر پھٹ پڑے ہیں اوراب بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں چھانٹی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جائیں گے اور کئی سینیئرز کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کیا جائے گا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشون نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا اپنا آخری میچ کھیلا اور دنیش کارتک کو بھی اسکواڈ سے نکالا جائے گا۔بورڈ نے روہت شرما اور کوہلی کے مستقبل کا فیصلہ ان پر ہی چھوڑ دیا ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کو آرام دے دیا گیا ہے۔
Comments are closed.