عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

اپنے جھوٹ کیلئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، عمران خان آج امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کے جھوٹے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے ہیں، آج نام نہاد "حقیقی آزادی" کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے، عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے خارجہ تعلقات کو سنگین خطرات میں ڈالا ، عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا، مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا،جس بیانیہ پہ پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دئیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے فائنشل ٹائمز  کو انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران سے سوال نہیں بلکہ آج عمران کی بات پہ یقین کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ، جھوٹے ، ملکی مفاد سے کھیل کھیلنے والے فارن فنڈد فتنے کی بات سُننے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ، اپنے جھوٹ کیلئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے ہیں ، عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، عمران خان آج امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کے جھوٹے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے ہیں، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج نام نہاد “حقیقی آزادی” کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے، عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے خارجہ تعلقات کو سنگین خطرات میں ڈالا ، عمران خان نے ہوس اقتدار میں ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا،چالیں چلیں ، اقتدار کی ہوس میں ملک اور قوم کو داﺅ پر لگا دیا،  قوم کو جھوٹ سکھا کر اب کہتے ہیں کہ امریکی سازش والی بات ختم؟، سپریم کورٹ کو اپیلیں کرتے رہے اور اب امریکی سازش والی بات ختم؟ ،عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا۔

Comments are closed.