الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے توشہ خان کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمے کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2020 اور2021 کے دوران گوشواروں میں غلط بیانی سے کام لیا، ٹرائل کورٹ کارروائی کرے۔

ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167،174،137،190 کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کو بھجوایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹیسز کا مقدمہ چلائے کیونکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں 2020 اور2021 کے دوران گوشوراوں میں جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لیا،گوشوروں میں غلط بیانی کرپٹ پریکٹس کے زمرے میں آتی ہے۔

ریفرنس میں عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے تخائف کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Comments are closed.